واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکی محکمہ دفاع نے انقلابی روبوٹک لباس بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو جنگ کے موقع پر اگر زخمی سپاہی کو پہنا دیا جائے تو وہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ازخود اس کا علاج کرسکے گا، اسے 'بیگ می بند ٹراما کیئر' کا نام دیا گیا ہے۔
اس لباس میں جدید ترین سنسر، روبوٹک اجزا اور مصنوعی ذہانت موجود ہوگی، یہ سب مل کر جنگ میں حادثات کے شکار سپاہیوں کو فوری اور آزادانہ طور پر طبی مدد فراہم کریں گے۔
ماہرین کی کوشش ہے کہ روبوٹک لباس کو تہہ کر کے کمر پر باندھے جانے والے ایک بیگ میں سمویا جاسکے جس پر کام جاری ہے۔