کٹھمنڈو: (ویب ڈیسک) امریکہ کے ایک کوہ پیما دنیا کی سب سے بڑے پہاڑ پر سیلفی لینے کے دوران گر کر ہلاک ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 55 سالہ امریکی کوہ پیما ڈونلڈ لین مائونٹ ایورسٹ پر سیلفی لیتے ہوئے 29 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر چل بسے جبکہ دوسرے واقعے میں بھارتی خاتون کوہ پیما بھی ہلاک ہو گئیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی لوگوں نے اس کی ڈھونڈا جہاں اس کو ہوش میں لانے کی کوششیں بھی کی گئیں تاہم ہیلری سٹیپ پر پہنچ کر امریکی کوہ پیما نے دم توڑ دیا۔
دوسری جانب ایک بھارتی خاتون کوہ پیما کلکرنی مائونٹ ایوریسٹ کی چوٹی پر پہنچ کر واپس اترتے ہوئے دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئیں۔ خاتون کوہ پیما کی موت کی وجہ بہت زیادہ کوہ پیمائوں کی موجودگی کے باعث نیچے اترنے میں تاخیر کی وجہ سے ہوئی۔