لاہور: (نیٹ نیوز) دل کے دورے کا سبب بننے والی حیران کن وجوہات کو جاننا ضروری ہے جو کسی بھی موقع پر زندگی بچانے کے کام آ سکتی ہیں۔
اگر نیند کی کمی کو معمول بنا لیا جائے تو تھکاوٹ کے ساتھ چڑچڑے پن کا سامنا ہوتا ہے، مگر یہ دل کے دورے کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے۔
جن لوگوں کو اکثر آدھے سر کے درد کا سامنا ہوتا ہے ان میں زندگی میں کسی وقت دل کے دورے کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔
ہارٹ اٹیک اس وقت بہت عام ہو جاتے ہیں جب فضائی آلودگی کی شرح بہت زیادہ ہو۔ غصہ، دکھ اور تناؤ دل کے مسائل کا باعث بنتے ہیں۔
بہت زیادہ ورزش کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ لگ بھگ چھ فیصد ہارٹ اٹیک شدید جسمانی محنت کے نتیجے میں سامنے آتے ہیں۔
ایک امریکی تحقیق کے مطابق امراض قلب کے شکار افراد میں زیادہ کھانے کے نتیجے میں اگلے دو گھنٹے تک دل کے دورے کا خطرہ چار گنا زیادہ ہوتا ہے۔
آپ کو دمہ کا مرض لاحق ہے تو ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی 70 فیصد تک بڑھ چکا ہے۔
کھیل کو دیکھتے ہوئے بھی ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے جس کی وجہ اپنی ٹیم کے ساتھ ہونے والی وابستگی ہے اور اگر ٹیم کی کارکردگی خراب ہو تو اس کا دھچکا سب سے زیادہ دل کو ہی برداشت کرنا پڑتا ہے۔
دل کے دورے کا خطرہ منشیات یا الکوحل کے استعمال سے بھی بڑھ جاتا ہے۔
کافی بلڈ پریشر کو کچھ وقت کیلئے اوپر لے جاتی ہے اور یہ دل کے دورے کو حرکت میں لا سکتا ہے۔ سرد موسم شریانوں کو سکڑنے پر مجبور کر دیتا ہے۔