نارتھ کیرولینا: (روزنامہ دنیا) رائفل سے فائر کی ہوئی برق رفتار گولی کو روکنے کیلئے بلٹ پروف 'دھاتی فوم' تیار کر لیا گیا، یہ حیرت انگیز کارنامہ امریکہ کی نارتھ کیرولینا سٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے انجام دیا۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین نے ایک نئی قسم کا بلٹ پروف فوم تیار کیا ہے جو گولی روکنے میں بہترین ہے لیکن روایتی بلٹ پروف جیکٹس کے مقابلے میں اس کا وزن انتہائی کم ہے۔ ’’کمپوزٹ میٹل فوم‘‘ پر تجربہ گاہ میں 50 کیلیبر کے دھاتی چھرے اور بلٹ پروف جیکٹوں کو چیردینے والی گولیاں برسائی گئیں جو دھاتی فوم کی تیسری پرت تک بھی نہ پہنچ سکیں۔