لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں مصنوعی ذہانت کی حامل روبوٹ فنکارہ متعارف کرائی گئی ہے جو آنکھوں پر نصب کیمرے اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ہاتھ سے کینوس پر سکیچ، تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس روبوٹ آرٹسٹ کی تیار کی گئیں آٹھ ڈرائنگ، بیس پینٹنگز، چار مجسمے و دیگر فن پارے 12 جون سے بارن آرٹ گیلری میں نمائش کیلئے پیش کئے جائیں گے۔
یہ پہلی بار ہے کہ ایک روبوٹ آرٹسٹ کے فن پارے نمائش کیلئے پیش کئے جا رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ روبوٹ کی تخلیقی صلاحیت ایک نئی پیش رفت ہے جس کے ذریعے روبوٹس کی ٹیکنالوجی میں مزید جدت اور نکھار آئے گا۔
اس روبوٹ کی تیاری میں آئی ٹی ماہرین نے ایسی ایپلیکیشنز استعمال کی ہیں جو مستقبل قریب میں مشین لرننگ میکانزم میں ہائی لیول ایلگوردمز کی خودکار اختراع کے طور پر جانی جائیں گی۔