لاہور: (روزنامہ دنیا) ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا میں سالانہ 45 کروڑ ٹن پلاسٹک تیار کیا جاتا ہے جس سے کھانے اور پینے کی قابل تلف چیزیں بھی بڑی مقدار میں بنائی جاتی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے سمندروں میں ہر 10 منٹ کے اندر کوڑے کرکٹ کا ایک ٹرک پھینکا جاتا ہے جس میں زیادہ تر کچرا پلاسٹک کا ہوتا ہے، اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد ایک حالیہ تحقیق کے مطابق دنیا میں موجود ہر شخص سالانہ 50 ہزار پلاسٹک ذرات نگل رہا ہے۔
دنیا کی کوئی ایسی جگہ نہیں ہے ، جہاں پلاسٹک کے ذرات موجود نہ ہوں اور وہ انسان کو متاثر نہ کر رہے ہوں۔