ہانگ کانگ: (روزنامہ دنیا) سمندری لہروں کے دوش پر ڈوبتے ہوئے شخص کیلئے ہر لمحہ قیمتی ہوتا ہے، وقت کی اسی تنگی کے پیشِ نظر ایک لائف گارڈ (پیراکیہ) بنایا گیا ہے جو ڈوبتے شخص کو بچاتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق روبوٹ تیراکی کرتا ہوا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ڈوبتے شخص تک پہنچتا ہے اور اسے وہاں سے ساحل تک پہنچا دیتا ہے۔ اب کشتی الٹ جائے یا سمندر میں کوئی توازن کھودے تو ڈولفن ون نامی یہ ایجاد اسے ڈوبنے سے بچا سکتی ہے۔
روبوٹ پر لگے طاقتور پروپیلر 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اسے آگے کی جانب دھکیلتے ہیں جبکہ اس کا کل وزن 13 کلوگرام ہے تاہم وائرلیس نظام کا دائرہ 500 میٹر تک ہے۔