لندن: (دنیا نیوز) پاکستانی طلبہ کا کارنامہ، برطانیہ میں ہونے والا عالمی مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ 16 پاکستانی طلبہ نے میلے میں ڈرون ہیلی پیش کر کے ملک کا نام روشن کیا۔ پراجیکٹ پر بیس لاکھ روپے لاگت آئی۔ برطانیہ، کینیڈا، ہالینڈ سمیت کئی ممالک نے مقابلے میں حصہ لیا۔
پاکستانی طلبہ نے عالمی میدان میں سب کو پچھاڑ کر رکھ دیا، برطانیہ میں سجے عالمی میلے میں پاکستانی طالب علموں نے اپنی صلاحیتوں کا ایسا لوہا منوایا کہ دنیا دنگ رہ گئی۔
پہلی بار ڈرون ہیلی تیار کرکے عالمی مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کر دیا،طلبہ و طالبات کا کہنا ہےکہ دونوں ڈرونز پر دو ملین روپے خرچ ہوئے۔ چار ماہ تک مسلسل دن رات کام کیا۔بتیس جامعات اور تحقیقاتی اداروں کے نوجوانوں نے اپنے ڈرون اور ائیر سسٹم مقابلے میں پیش کیے تھے۔ مقابلے میں حصہ لینے والے ممالک میں برطانیہ، کینیڈا، ہالینڈ اور دیگر ملک شامل تھے۔