ہانگ زو: (روزنامہ دنیا) چینی ماہرین نے انسانی بال سے زیادہ باریک اورلچکدار چپ تیار کر لی جس کو موڑا بھی جاسکتا ہے ۔ نئی لچکدار چپ کی موٹائی 25 مائیکرو میٹر ہے جو انسانی بال کی موٹائی کا نصف یا ایک تہائی ہوتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چپ تیارکرنیوالی ٹیم کے سربراہ سنگ ہوا یونیورسٹی کے پروفیسر فینگ شوئی نے بتایا کہ انتہائی باریک اور لچکدار چپس کو کمیونیکیشن، ڈیجیٹل میڈیکل سروس اور انٹر نیٹ آف تھنگز جیسے شعبوں میں استعمال کیا جائیگا۔
چینی ماہرین کی ایجاد کردہ چپ کو دوسری انٹرنیشل کانفرنس آن فلیکس ایبل الیکٹرانکس میں متعارف کرایا گیا۔