سانس کے جان لیوا امراض شناخت کرنیوالا انقلابی آلہ ایجاد

Last Updated On 08 August,2019 03:19 pm

فلوریڈا: (روزنامہ دنیا) جوتے کے ڈبے میں سماجانے والا ایک آلہ ایجاد کیا گیا ہے جو سانس اور پھیھڑوں کے کئی جان لیوا امراض کی شناخت کرسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطبق دنیا بھر میں لاکھوں لوگ اے آر ڈی ایس کے شکار ہوتے ہیں اور جان کھو بیٹھتے ہیں لیکن اب نیا آلہ اس جان لیوا کیفیت کی فوری شناخت کرتا ہے اور لوگوں کی زندگی بچا سکتا ہے، بروقت شناخت سے مرض کی پیچیدگی کم ہوتی ہے اور مریض کی جیب پر بھی بوجھ نہیں پڑتا۔ 

اب سے قبل تک اے آر ڈی ایس کی شناخت کیلئے ایکسرے پر انحصار کیا جاتا تھا جس سے بسا اوقات مرض کی شناخت میں دقت پیش آتی تھی۔ ہرگزرتا وقت پھیپھڑوں کی کیفیت کو بد سے بدتر بنا دیتا ہے جس کیلئے مرض کی فوری شناخت ضروری ہوتی ہے۔

یہ آلہ مریض کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف مشی گن کے بائیومیڈیکل انجینئرنگ شعبہ سے وابستہ پروفیسر ژیوڈونگ فین اور ان کے ساتھیوں نے اس آلے کو ایجاد کیا ہے۔ ژیوڈونگ کے مطابق اس وقت اے آر ڈی ایس کا پتا لگانے والے جتنے بھی آلات ہیں وہ صرف 18 فیصد درستگی دکھاتے ہیں،اگر مریض نصف گھنٹے اس آلے میں سانس لے تو مکمل طور پر خودکار مشین 90 فیصد درستگی سے مرض کا پتہ لگا سکتی ہے۔