ٹیکساس: (روزنامہ دنیا) کولیسٹرول کی زیادتی اور دل کی بیماریاں آج سے سینکڑوں سال پہلے بھی عام تھیں، اس بات کا انکشاف نیو یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ماہرین نے سینکڑوں سال پرانی 5حنوط شدہ لاشوں کے معائنے کے بعد کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دل کی بیماریاں جدیددور میں خاص طور پرمغربی دنیا میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہیں تاہم یہ کوئی جدید بیماری نہیں بلکہ سینکڑوں سال پہلے بھی لوگ دل کے دورے سے مرتے رہے ہیں۔
کولیسٹرول کی زیادتی بھی جدید بیماریوں کے زمرے میں نہیں آتی جس کے باقاعدہ شواہد موجود ہیں۔