آرلنگٹن: (روزنامہ دنیا) آکٹوپس سوتے وقت اپنا رنگ بدل لیتی ہے، اس حقیقت کا ادراک امریکی براڈکاسٹنگ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو سے ہوتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پبلک براڈکاسٹنگ سروس کی جانب سے گزشتہ روز ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمندر کی گہرائی میں چٹان سے چمٹی ہوئی آکٹوپس حیرت انگیز طور پر گرگٹ کی طرح اپنا رنگ بدل رہی ہے۔
ماہرین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سوتے وقت آکٹوپس کی جلد کی رنگت بدل جاتی ہے جیسا کہ سمندر میں موجود ہیدی نامی آکٹوپس کی ویڈیو میں نظر آ رہا ہے۔