دروازہ کھولنے کی صلاحیت والاروبوٹ فروخت کیلئے پیش

Last Updated On 26 September,2019 03:46 pm

نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی کمپنی نے کتے کی شکل والے روبوٹ کی فروخت شرو ع کردی ہے جو دروازہ کھولنے اور الٹی قلابازی لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روبوٹ تیار کرنے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس روبوٹ کو مکمل طور پرچیک کر لیا گیا ہے اور انتہائی تجرباتی مراحل سے گزارنے کے بعد اسے مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے ۔

یہ روبوٹ الٹی قلابازی لگانے ،وزن اٹھانے ،سیڑھیاں چڑھنے اور دروازہ کھولنے سمیت کئی صلاحیتوں کا مالک ہے اور اس کی قیمت ایک پرانی کار کے برابر رکھی گئی ہے تاکہ لوگ اسے خریدنے مین زیادہ پریشنی کا شکار نہ ہوں۔