موٹے لوگوں پر طنز کرنا بھی موٹاپے کا ایک سبب

Last Updated On 26 September,2019 03:51 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں عام لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ بھاری بھر کم افراد یا جن افراد کا وزن زیادہ ہوتا ہے وہ سست اور بیمار ہوتے ہیں حالانکہ ان کو طنز و تشنیع کا نشانہ بنانا ان کی بیماری میں‌ مزید اضافے کا سبب بنتا ہے.

میڈیا رپورٹ کے مطابق اضافی وزن والے افراد کو کچھ لوگ طنز کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اپنے اور خاندان کیلئے وزن بھی قرار دیتے ہیں اور انہیں بتاتے ہیں کہ وہ بیمار ہیں۔ موٹے افراد کے ساتھ اپنائے جانے والے ایسے روئیے کو سائنسدانوں نے خطرناک قرار دیا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تنقید کا نشانہ بنانا بھی موٹاپے کا ایک سبب ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق تنقید کی وجہ سے موٹے افراد میں اعتماد اور قوت کا فقدان پایا جاتا ہے جس سے وہ ذہنی طور پر متاثر ہوتے ہیں۔ کچھ افراد اس کیفیت میں زیادہ کھا جاتے ہیں اور مزید موٹاپے کا شکار ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ واقعی چاہتے ہیں کہ آپ کے گھر میں موجود موٹاپے کا شکار شخص اس مشکل سے جان چھڑائے تو اسے طنز و تشنیع کا نشانہ بنانے کی بجائے تعاون کا طریقہ اپنائیں۔