لندن: (روزنامہ دنیا) سماعت میں کمی اور اس سے محرومی کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، اب ماہرین نے 44 ایسے نئے جین دریافت کئے ہیں جو ثقل سماعت کی وجہ بن سکتے ہیں یا مکمل بہرے پن میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
اس دریافت سے توقع ہے کہ سماعت سے محرومی کے علاج میں بھی مدد مل سکے گی۔ کنگز کالج لندن اور یونیورسٹی کالج آف لندن کے ماہرین نے اس تحقیق میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کی تفصیلات امریکن جرنل آف ہیومن جینیٹکس میں شائع ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ 44 جین ایسے ہیں جو ثقل سماعت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔