لاہور: (روزنامہ دنیا) پیروں کی انگلی میں فنگس بہت عام مرض ہے تاہم اچھی بات یہ ہے کہ چند گھریلو ٹوٹکے ایسے ہیں جو اس حوالے سے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، جن کی سائنس بھی تصدیق کرتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وکس ہر جگہ دستیاب عام چیز ہے جس میں موجود اجزا جیسے یوکلپٹس آئل اور کافور ناخنوں کے فنگس کے علاج میں بھی ممکنہ طور پر مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ ٹی ٹری آئل فنگس کش اور جراثیم کش خصوصیات رکھتا ہے۔ اوریگانو آئل میں موجود اجزا فنگل اور جراثیم کش ہوتے ہیں۔
زیتون کے پتوں کا ایکسٹریکٹ فنگل، جراثیم کش ہوتا ہے۔ زیتون کا تیل اور سورج مکھی کا تیل ناخنوں کے فنگس کیلئے کسی فنگل کش مرہم سے زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔ سرکے کو بھی ناخنوں کی فنگس کے علاج کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لسٹرین میں مختلف اجزا جیسے مینتھول، تھیمول اور یوکلپٹس موجود ہوتے ہیں جو جراثیم اور فنگل کش ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ پیروں کے ناخنوں کی فنگس کیلئے ایک مقبول ٹوٹکا ہے۔ لہسن جراثیم اور فنگل کش خصوصیات رکھتا ہے تو ممکنہ طور پر لہسن سے بھی فنگس کا علاج کیا جا سکتا ہے۔