(دنیا نیوز): واٹس ایپ نے آئی او ایس 8 پر کام کرنے والے آئی فونز کیلئے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔
واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے کیے جانےوالے اعلان کے مطابق آئی او ایس 8 پر صارفین نہ ہی نیا اکاؤنٹ بناسکیں گے نہ ہی پرانے اکاؤنٹ کو ری ویریفائی کراسکے گے۔
واٹس ایپ کے مطابق یکم فروری 2020 سے ان تمام آئی فونز کے لیے سپورٹ ختم کردیے جائے گی جو پرانے آئی او ایس 8 آپریٹنگ سسٹم پر چل رہے ہوں گے جو کہ 2014 میں متعارف کرایا گیا تھا