ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) ماہرین نے ایسا روبوٹ تیار کر لیا ہے جو خود کار طریقے سے ہر قسم کے شیشے کو صاف کر سکتا ہے، لموڈو ونڈو وزرڈ نامی یہ روبوٹ کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے کام کرتا ہے اور اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بھی چلایا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس میں ایک طاقتور سکشن نظام نصب ہے جو کھڑکی سے مضبوطی سے چپک کر نہ صرف دھول مٹی بلکہ فنگس اور جراثیم کو بھی صاف کر دیتا ہے ، یہ روبوٹ اپنا کام نہایت خاموشی سے بغیر کوئی آواز پیدا کئے کرتا ہے۔
روبوٹ کے خود کار نظام میں شیشے کا ایک نقشہ سا بن جاتا ہے جس میں کناروں کا بھی تعین ہوجاتا ہے ۔ یہ روبوٹ الرجی اور یگر امراض کی وجہ بننے والے جراثیم کو بھی صاف کر دیتا ہے۔ سکشن سسٹم اور ریموٹ کنٹرول سے چلنے کی صلاحیت کے علاوہ اس میں 30 منٹ کا بیٹری بیک اپ بھی ہے۔