لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کیلئے بڑی آفر کا اعلان کرتے ہوئے صارفین کو رقم دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک کا کہنا ہے کہ رقم کی ادائیگی صرف اُن پبلشرز کو کی جائے گی جنکی خبریں نیوز ٹیب میں شائع ہوں گی اس سروس کا آغاز آئندہ چند ہفتوں میں کردیا جائے گا۔ نیوز ٹیب کی ایڈیٹنگ کا کام تجربہ کار صحافی کریں گے، قابل اعتبار اور منجھی ہوئی ٹیم تجربے کی بنیاد پر خبروں کا انتخاب کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک پر سب سے بڑی تبدیلی کر دی گئی
فرانسیسی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو کے دوران ترجمان فیس بک کا کہنا تھا کہ نیوز ٹیب آنے کے بعد وقت کے ساتھ ساتھ پبلشرز کی تعداد میں اضافہ ہوجائے گا ہم مختلف شعبوں سے عنوانات کا انتخاب کریں گے اور اوائل میں محدود پبلشرز کو ہی ادائیگی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک اب انسانی دماغ پڑھے گی!
ترجمان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ایسے لکھاریوں اور صارفین کو رقم فراہم کرے گی جو حقائق پر مبنی اصل مواد شائع کریں گے، ابتدائی دنوں میں امریکی و دیگر ممالک کے اچھے صحافتی اداروں کو ادائیگی کی جائے گی جنکی خبریں اور آرٹیکلز فیس بک پر شائع کیے جائینگے۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک کو تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ
فیس بک نیوز فیڈ کے نام سے ایک علیحدہ ٹیب آئندہ چند ہفتوں تمام صارفین استعمال کرسکیں گے جہاں دیگر دوستوں کی اپ ڈیٹس ظاہر ہوتی رہیں گی۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل کے مطابق فیس بک نے اشاعت کے سلسلے میں اے بی سی، واشگنٹن پوسٹ، ڈاؤ جونز، بلوم برگ سمیت دیگر اداروں سے رابطہ کیا اور انہیں سالانہ 30 لاکھ ڈالرز ادائیگی کی پیشکش بھی کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک عام تاثر تھا کہ فیس بک پر جعلی خبریں یا حقائق سے منافی معلومات جان بوجھ کر وائرل کی جاتی ہیں، کمپنی نے اس کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات بھی اٹھائے۔
رواں سال کے آغاز پر فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے کہا تھا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ اپنے صارفین کو پڑھنے کے لیے اعلیٰ معیاری صحافت فراہم کریں تاکہ وہ جھوٹ سے دور رہیں اور اُن کی حقیقی خبروں تک رسائی ممکن ہو۔