پاکستان: سانپ کا زہر ختم کرنے کی ویکسین کا کامیاب تجربہ

Last Updated On 11 November,2019 03:08 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستانی ماہرین نے سانپ کے زہر کوختم کرنے کی ویکسین تیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پروفیسرز اور ماہرین نے سانپ کے زہر کوختم کرنے کی ویکسین کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا ہے جس کے بعد ڈریپ کو ویکسین کے لائسنس کیلئے درخواست دیدی گئی ہے، منظوری کے بعد ڈاؤ یونیورسٹی بھی ویکسین تیار کرسکے گی۔

پاکستان میں سالانہ 40 ہزار سے زائد افراد سانپ کے ڈسنے کا شکار بنتے ہیں اور سانپ کا زہر 10 ہزار سے زائد افراد کی موت کی وجہ بنتا ہے، پاکستان سالانہ 50 ہزار اے ایس وی وائلز درآمد کرتا ہے۔

سانپ کا زہر انسان کیلئے بہت خطرناک ہوسکتا ہے تاہم اگر متاثرہ شخص کو بروقت طبی امداد دی جائے تو اس کی جان کو محفوظ بھی بنایا جاسکتا ہے۔