دنیا کی پہلی ورچوئل فتویٰ سروس متعارف

Last Updated On 11 November,2019 01:07 pm

دبئی: (روزنامہ دنیا) کمپیوٹر و انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کا استعمال مذہبی معاملات میں بھی کیا جانے لگا ہے اور اسی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی نے دنیا کی پہلی ورچوئل فتویٰ سروس متعارف کرادی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ’’سمارٹ دبئی‘‘ منصوبے کے تحت محکمہ آئی اے سی اے ڈی نے ورچوئل فتویٰ کی سروس شروع کی ہے، دنیا کی پہلی ورچوئل فتویٰ سروس کو گزشتہ ہفتے متعارف کرایا گیا اور ابتدائی طور پر اس سروس کو محکمہ آئی اے سی اے ڈی کی آفیشل ویب سائٹ پر متعارف کرایا گیا ہے جس سے دنیا کے تمام مسلمان مستفید ہو سکیں گے۔

ورچوئل فتوی سروس کو پہلے مرحلے میں صرف ویب سائٹ متعارف کروایا گیا ہے، جلد ہی اسے واٹس ایپ پر بھی متعارف کروا دیا جائے گا، انتظامیہ کے مطابق ورچوئل فتوی کی سہولت جلد ایک علیحدہ ایپلی کیشن کے ذریعے بھی پیش کی جائے گی۔