لاہور: (روزنامہ دنیا) استری پر جلے ہوئے کپڑے چپکنے سے داغ آ جائے تو اس سے جان چھڑانا مشکل ہو جاتا ہے تاہم ایک روپے کی پیراسیٹامول کا استعمال منٹوں میں استری سے کالک اتار کر اسے صاف و شفاف بناسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوٹکے میں بتایا گیا ہے کہ استری کو پلگ میں لگا کر گرم ہونے دیں، اس کے بعد پیرا سیٹامول کی ایک گولی لیکر اسے کالک والی جگہ پر رگڑیں۔
آپ دیکھیں گے کہ کچھ دیر بعد کالک صاف ہونے لگے گی، اس کے بعد استری کو ٹھنڈا ہونے دیں اور کپڑے سے ساری کالک اتار لیں، اس طرح سستی پیراسیٹامول گولی سے استری بالکل نئی ہو جاتی ہے۔