بلیوں، شیروں، مگر مچھوں، سانپوں کی حنوط شدہ لاشیں دریافت

Last Updated On 25 November,2019 01:26 pm

قاہرہ: (روزنامہ دنیا) ماہرین نے دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں شمار کی جانے والی مصری تہذیب سے لکڑی اور کانسی کے بنے 75 تابوت اور متعدد جانوروں کی حنوط شدہ لاشیں دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مصری حکام کو جانوروں کی حنوط شدہ لاشیں جس جگہ ملی ہیں وہاں قدیم مصری تہذیب میں ’’بلیوں کا مندر‘‘ ہوا کرتا تھا۔ اس مندر میں بلیوں سمیت دیگر جانوروں کی عبادت کی جاتی تھی۔

دریافت ہونے والی جانوروں کی حنوط شدہ لاشوں میں سے کچھ جانوروں کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم ان میں شیر کے بچوں، مگر مچھ، بلیوں، نیولوں، سانپوں، بھنوروں، باز اور بندروں کی لاشیں شامل ہیں۔ حنوط شدہ لاشیں 2004 میں دریافت کئے گئے ’’سقارہ قبرستان‘‘ کے قریب سے ملی ہیں جو تاریخی مقام ’’ہاستت ہیکل‘‘ کے قریب ہے۔