سائبر ٹرک کی مضبوطی دکھانا ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کو مہنگا پڑ گیا

Last Updated On 22 November,2019 06:42 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا کی ٹیکنالوجی کمپی ٹیسلا کے بانی ایلن مسک کو اپنے سائبر ٹرک کی تقریب رونمائی کے دوران شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائبر ٹرک کی تقریب رونمائی کے دوران ایلن مسک نے شرکاء کو ٹرک کی خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا اور اس کے دروازے پر ہتھوڑے کے وار کر کے اسکے دروازوں کی مضبوطی دکھائی۔

اسی دوران ایلن مسک نے ساتھی کو کہا کہ ٹرک کے دروازوں میں نصب آرمر گلاس کی مضبوطی بھی شرکاء کو دکھائیں اور ایک بیس بال گیند جتنے گول لوہے کو اس پرماریں۔ ایلن کے ساتھی نے بالکل ایسا ہی کیا مگر یہ فیصلا درست ثابت نہیں ہوا اور ٹرک کے شیشے پر دراڑیں پڑ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماحولیاتی تبدیلی کیلئے مریخ پر جوہری بم گرائیں: چیف ایگزیکٹو ٹیسلا کمپنی

یاد رہے کہ امریکا کی ٹیکنالوجی کمپی ٹیسلا کے بانی ایلن مسک اپنے مختلف بیانات کی وجہ سے بہت مشہور ہیں، چند ماہ قبل انہوں نے ایک تجویز دی تھی کہ دنیا بھر میں بدلتے ہوئی ماحولیاتی تبدیلی کے لیے مریخ پر جوہری بم گرانا چاہیے اس سے سیارے کے قطب پر موجود برف پگھل جائے گی۔

ٹرک کی تقریب رونمائی کے دوران ایلن مسک نے حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ شاید انہوں نے کچھ زیادہ ہی زور سے گیند کو شیشے پر دے مارا۔ اسکے بعد انہوں نے ٹرک کے پچھلے دروازے کے شیشے پر یہی عمل نسبتاً کم طاقت سے دہرایا لیکن اس بار بھی شیشہ ٹوٹ گیا۔

شرمندگی میں ایلن مسک کا کہنا تھا کہ شاید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی پوری پریزنٹیشن ٹوٹے ہوئے شیشوں کے سامنے کھڑے ہو کر مکمل کی۔ اس ٹرک کی جانچ کے دوران انہوں نے اس پر رینچ سمیت سب کچھ مارا اور یہاں تک کے کچن کا سِنک بھی اس کے شیشےپر مارا مگر یہ نہیں ٹوٹا لیکن یہاں رونمائی میں نامعلوم وجوع کی بنا پر یہ ٹوٹ گیا۔

یاد رہے کہ اس رونمائی کی تقریب ٹیسلا کے یوٹیوب اکاؤنٹ پر براہ راست دکھائی گئی تھی مگر تقریب کے 30 سیکنڈ بعد ہی ٹیسلا نے اس ویڈیو کو ہٹا دیا ۔