ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارت کے شہر ممبئی میں 'گھر جیسا رکشا' لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
یڈیا رپورٹس کے مطابق ستیاون گائیت نامی آٹو رکشا ڈرائیور نے مسافروں کو آرام دہ سفر فراہم کرنے کیلئے اپنے رکشے کو کئی بنیادی سہولتوں سے آراستہ کیا ہے اور اپنے رکشے کو فرسٹ ہوم سسٹم کا نام دیا ہے۔
رکشے میں دو چارجنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں، واش بیسن ہے، منہ ہاتھ دھونے کیلئے صابن، ایک سکرین اور پودے رکھے ہیں۔ اس رکشے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔