شنگھائی: (روزنامہ دنیا) چین میں انجینئرز نے جیب میں سما جانے والا 7 انچ کا پہلا فور جی لیپ ٹاپ بنا لیا ہے، یہ لیپ ٹاپ ایک کراؤڈ فنڈنگ پر موجود ہے جسے رقم مل جانے کے بعد اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ اس کی پہلی کھیپ مارچ 2020 میں ان لوگوں کو بھیجی جائے گی جنہوں نے ایڈوانس میں رقم جمع کروانے کے بعد اس ایجاد کو کامیاب بنانے میں مدد دی ہے۔
اس لیپ ٹاپ کا وزن صرف 539 گرام ہے اور اس کی قیمت 399 ڈالر سے شروع ہو رہی ہے اوراس میں این 4200 پروسیسر اور ایٹ جی بی ریم کا استعمال کیا گیا ہے۔
اس ننھے منے لیپ ٹاپ کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ اس کا کی بورڈ موڑ کر پشت پر لے جائیں تو کی بورڈ بٹن موثر نہیں رہتے جبکہ سکرین، ٹچ سکرین میں تبدیل ہوجاتی ہے، پاکٹ لیب ٹاپ میں ٹیبلٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔