رات کے اندھیرے میں بجلی بنانے والے 'سولر پینل' کی تیاری کا آغاز

Last Updated On 06 February,2020 09:04 am

میری لینڈ: (روزنامہ دنیا) دن میں زمین پر پڑنے والی دھوپ سے زمین گرم ہو تی ہے اور رات کو زمین سے یہ گرمی خارج ہو کر واپس خلا کا رُخ کرتی ہے۔

یہی وہ گرمی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے بجلی بنائی جاسکتی ہے اور اس عمل کو سائنسدانوں نے  آپٹیکلی کپلنگ ود ڈیپ سپیس  کا نام دیکر رات کے اندھیرے میں بجلی بنانیوالے سولر پینل بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔