بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چینی سائنس دانوں نے ایک ایسی 'ذہین پٹی' ایجاد کی ہے جو ٹریفک لائٹ کی طرح رنگ بدل کر نہ صرف کسی انفیکشن کی اطلاع دیتی ہے بلکہ اینٹی بائیوٹکس خارج کر کے جراثیم کو ہلاک بھی کر دیتی ہے۔
ذہین پٹی کی رنگت سبز ہے تاہم زخم میں ہلکا انفیکشن ہونے پر یہ پیلے رنگ اور زیادہ انفیکشن ہونے پر سرخ رنگ کی ہو جاتی ہے اور دوائی خارج کرتی ہے۔