کراچی: پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی سکولوں‌ میں‌ مہم کا 29 جنوری سے آغاز

Last Updated On 29 January,2020 11:17 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لیے مہم 29 جنوری سے شروع گی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق مہم کے دوران 46 لاکھ سے زائد 5 سے 14 سال تک کی عمر کے طلبہ و طالبات کو پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا کھلائی جائے گی۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی مہم شروع 29 جنوری سے شروع ہونے والی مہم کے دوران سرکاری اور نجی اسکولوں میں 5 سے 14 سال تک کی عمر کے طلبہ و طالبات کو پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا کھلائی جائے گی۔

سیکریٹری صحت سندھ زہاد عباسی کہتے ہیں صوبے بھر میں 40 لاکھ بچوں کو ڈی ورمنگ کی دوا دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق آٹھ سو ملین بچے پیٹ کے کیڑوں میں مبتلا ہیں۔ کراچی کے 2600 اسکولوں کے علاوہ سرکاری ہسپتالوں میں بھی 7 فروری تک مہم چلائی جائیگی۔