واٹس ایپ کے حوالے سے فیس بک کا اہم اعلان

Last Updated On 26 January,2020 01:19 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے واٹس ایپ میں اشتہارات کو جگہ دینے کے ابتدائی منصوبوں سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا اور کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے قائم کی جانے والی ٹیم کو تحلیل کردیا گیا ہے اور ان کا کام بھی واٹس ایپ کوڈ سے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں فیس بک انتظامیہ نے 122 ارب ڈالرز کے عوض واٹس ایپ کو خرید لیا جس کے بعد واٹس ایپ میں مارکیٹنگ کے حوالے سے کئی تبدیلیاں لائی گئیں۔ 2017 میں فیس بک کے بانی نے اشتہارات کے حوالے سے کمائی کی منصوبہ بندی کا عندیہ دیا تھا۔