برلن: (روزنامہ دنیا) جرمنی میں جدید ترین کشتیوں کی نمائش جاری ہے، جرمنی کے دارالحکومت برلن میں دنیا کی سب سے بڑی کشتیوں کی نمائش میں جدید سہولیات اور ٹیکنالوجی سے لیس کشتیاں نمائش کے لئے پیش کی گئیں جو غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔
نمائش میں کھانے پینے کی اشیا کے منفرد سٹالز بھی سجائے گئے ہیں جس میں سیاح خصوصی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں۔ نمائش کی انتظامیہ کے مطابق رواں برس مقامی اور غیر ملکی سیاحوں سمیت اڑھائی لاکھ افراد کی نمائش میں آمد متوقع ہے جبکہ یہ نمائش کل 26 جنوری کو اختتام پذیر ہوجائے گی۔