آتش فشانی راکھ سے انسانی دماغ شیشے میں تبدیل

Last Updated On 28 January,2020 12:29 pm

اٹلی: (روزنامہ دنیا) ماہرین نے ہزاروں سال قبل آتش فشانی عمل سے مرنے والے انسانی ڈھانچوں کا جائزہ لے کر کہا کہ اس عمل میں انسانی دماغ شیشے میں ڈھل گئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 7 صدی عیسوی میں اٹلی کے قریب واقع ماؤنٹ ویسوویئس میں ہولناک آتش فشانی عمل ہوا اور راکھ کئی کلومیٹراوپر تک پھیلی۔ اس واقعے میں پومپیئی، ہرکولینیئم، اوپلونٹس اور سٹی بییائی جیسے چار اہم شہر فنا ہوگئے تھے ۔اب یونیورسٹی آف نیپلس کے ڈاکٹر پیئر پاؤلو بیٹرون نے کہا کہ اس واقعے میں حرارت اتنی زیادہ بڑھی تھی کہ اس سے انسانی دماغ شیشے میں بدل گئے جس کی تصدیق ایک لاش سے کی گئی ہے۔

ماہرین نے ہرکولینیئم شہر سے ملنے والی ایک لاش کے دماغ میں خاص ٹکڑے دریافت کئے ہیں جس میں انسانی بھیجہ شیشے میں تبدیل ہوچکا ہے۔ ڈاکٹر پیئر پاؤلو کے مطابق کھوپڑی کو کھولا گیا تو اندر سے شیشے کے سیاہ ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں، شاید جسمانی چربی پر شدید حرارت اور دماغی پروٹین شیشے کی کسی قسم میں ڈھل گئے ہیں۔