سکائل کیسنگ سے آئی پیڈ کو مکمل طور پر آنکھوں سے چلانا ممکن

Last Updated On 01 February,2020 09:01 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں سمارٹ فون اور ٹیبلٹ کا عام استعمال ہو رہا ہے لیکن ہر شخص ان ایجادات سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔

اب دنیا کے پہلے آئی پیڈ پرو کیلئے اضافی کیسنگ بنائی گئی ہے جو آنکھوں کے اشاروں سے آئی پیڈ کا مکمل کنٹرول فراہم کرتی ہے۔ اس نظام کو سکائل کا نام دیا گیا اور سب سے پہلے یہ سہولت ایپل آئی پیڈ پرو میں شامل کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق سکائل کیسنگ سے ٹیبلٹ کو ہاتھ لگائے بغیر مکمل طور پر آنکھوں کے اشارے سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے، فی الحال یہ کیسنگ آئی پیڈ پرو کے 12.9 انچ ورژن ٹیبلٹ کیساتھ ہی کارآمد ہے۔