لاہور: (ویب ڈیسک ) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے، جس کے صارفین کی تعداد تقریباً ڈیڑھ ارب سے زائد ہے جن میں سے متعدد ویب ورژن میں بھی اسے استعمال کرتے ہیں۔
مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ واٹس ایپ کی ڈیسک ٹاپ ایپ میں گزشتہ ماہ ایک بگ کے نتیجے میں ہیکرز کو صارفین کی فائلز پڑھنے کا موقع مل گیا تھا۔سیکیورٹی کمپنی پریمیٹر ایکس نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ اس بگ سے وہ افراد متاثر ہوئے ہوں گے جو ونڈوز یا میک میں واٹس ایپ کو آئی فون سے منسلک کرکے استعمال کرتے ہوں گے۔