نیو یارک: (ویب ڈیسک) ناسا کی خاتون خلا نورد کرسٹینا کوچ 328 روز (تقریباً گیارہ ماہ سے زائد) تک خلا میں رہنے کے بعد جمعرات کو بحفاظت زمین (شمالی قازقستان) پر واپس پہنچ گئی ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسٹینا نے بطورِ خاتون خلا نورد خلا میں طویل ترین عرصے تک رہنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ اس سے قبل ناسا کی خلا نورد پیگی وٹسن نے 289 دن تک خلا میں رہنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
Thumbs up and a huge smile from @Astro_Christina!
— NASA (@NASA) February 6, 2020
Her first spaceflight became a 328-day mission with 5,248 orbits of Earth, a journey of 139 million miles, roughly the equivalent of 291 trips to the Moon & back. #CongratsChristina & welcome home: https://t.co/8MFSftrUyR pic.twitter.com/zlmY2yYJDe
اے ایف پی کے مطابق یورپین خلائی ایجنسی کے لوکا پرمیٹانو اور روسی خلائی ایجنسی کے الیگزینڈر اسکاور ٹوسوف نے بھی کرسٹینا کے ہمراہ جمعرات کو شمالی قازقستان میں بحفاظت لینڈ کیا۔
روسی خلائی ایجنسی کے سربراہ ڈمیٹری روگوزن کا کہنا ہے کہ عملے کے تمام اراکین محفوظ اور بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
Welcome home @Astro_Christina, @astro_luca and Alexander Skvortsov. Thank you for your service, smashing barriers, and inspiring a generation. Thank you to the unsung heroes working behind the scenes that made their safe return possible. @NASA #teamwork pic.twitter.com/WNf3opWhYE
— Jonny Kim (@JonnyYKim) February 6, 2020
امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی 41 سالہ کرسٹینا نے ناسا کی تجربہ کار خلا نورد پیگی وٹس کا 289 روز تک خلا میں رہنے کا ریکارڈ توڑا ہے۔ یہ ریکارڈ 28 دسمبر 2019 میں قائم ہوا تھا۔
زمین کی جانب روانگی سے قبل کرسٹینا نے امریکی ٹی وی این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خلا میں گزرنے والے وقت کو یاد کریں گی۔
.@Astro_Christina s first mission in space lasted 328 days, passing @AstroPeggy and second only to @StationCDRKelly for longest single spaceflight by @NASA_Astronauts. #CongratsChristina https://t.co/mjeqdyafLo pic.twitter.com/SuioP0tWex
— Intl. Space Station (@Space_Station) February 6, 2020
ان کا کہنا تھا کہ وہ شدت سے اُس وقت کو یاد کریں گی۔ جس میں آپ جب چاہیں۔ خلا میں معلق ہو کر چھت کو چھو لیں یا فرش کو ہاتھ لگا لیں۔
کرسٹینا نے تین دفعہ خلا میں آنے والی تجربہ کار خلا نورد پیگی وٹس کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیگی کو دیکھ کر اُن میں بھی خلا نورد بننے کا شوق پیدا ہوا۔
خلا میں جانے والی پہلی خاتون روس سے تعلق رکھنے والی ویلینٹیا ٹرشکوا تھیں۔ جو 1963 میں انفرادی طور پر خلائی گاڑی کے ہمراہ عالمی اسپیس اسٹیشن میں پہنچی تھیں۔ 2014 میں روس نے یلینا سروا کو بھی خلائی مشن پر بھیجا تھا۔ ٹرشکوا اور یلینا سروا اب روسی پارلیمان کا حصہ ہیں۔