دبئی میں 2 منزلہ تھری ڈی پرنٹڈ عمارت میں سرکاری دفتر قائم

Last Updated On 09 February,2020 11:05 pm

دبئی: (روزنامہ دنیا) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے 2 منزلہ عمارت تیار کی گئی ہے جسے دنیا کی سب سے بلند تھری ڈی پرنٹڈ عمارت قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے علاقے وارسان میں ایک سال میں تیار کردہ تھری ڈی پرنٹڈ عمارت میں سرکاری دفتر قائم کیا گیا ہے۔ اس عمارت کا رقبہ 6900 مربع فٹ اور اس کی بلندی 9.5 میٹر ہے اور اس پر 10 لاکھ درہم لاگت آئی ہے۔

 

Advertisement