واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) ٹریفک کے ہجوم میں سائیکل چلانا مشکل امر ہے اور اکثر حادثات ہوجاتے ہیں۔
اس کے تدارک کیلئے ایل ای ڈی جیکٹ بنائی گئی ہے جو ایک جانب سائیکل سوار کی کیفیت بتاتی ہے تو دوسری جانب کار ڈرائیورز سے ان کا رابطہ کراتی ہے۔ یورپ میں روڈ میں شرکت مہم کے تحت کارساز کمپنیوں نے اس جیکٹ کی منظوری اور ضرورت پر زور دیا ہے۔