بھارت:گولڈن ٹیمپل میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پرپابندی

Last Updated On 10 February,2020 05:06 pm

امرتسر(دنیا مانیٹرنگ) سکھوں کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے بھارت میں سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل ہرمندرصاحب میں ٹک ٹاک ویڈیوزبنانے پرپابندی لگادی

شرومنی کمیٹی کے مطابق دنیا بھرسے سکھوں کے علاوہ مختلف مذاہب کے لوگ گولڈن ٹیمپل ہر مندرصاحب آتے ہیں اور یہاں یادگار کے طورپراپنی ویڈیوز اورتصاویربنواتے ہیں۔

کمیٹی کے مطابق پہلے اس پرکبھی پابندی نہیں لگائی گئی تاہم اب کچھ عرصہ سے نوجوان لڑکے ، لڑکیاں اس مقدس مقام پرآکر مزاحیہ اندازمیں ٹک ٹاک ویڈیوبناتے ہیں جو اس جگہ کی بے حرمتی کے مترادف ہے ۔

اس حوالے سے دنیابھرسے سکھ کمیونٹی کی طرف سے شکایات آرہی تھیں جس کے بعد گولڈن ٹیمپل میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

گولڈن ٹیمپل کے منیجرسردار راجیندرسنگھ روبی نے بتایا کہ ہرمندرصاحب میں صرف ٹک ٹاک اورفنی ویڈیوزبنانے پرپابندی لگائی گئی ہے۔
 

Advertisement