مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 3 کشمیری شہید

Last Updated On 05 February,2020 11:26 pm

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، سری نگر میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے، سری نگر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مختلف علاقوں میں قابض فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، بھارت کی جنونی مودی سرکار کشمیری مسلمانوں کو جوش و جذبہ دیکھتے ہوئے آج پھر درندگی پر اتر آئی اور وادی میں خون بہانے کا سلسلہ جاری رکھا۔
 

Advertisement