کراچی: (دنیا نیوز) یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کراچی کے تاجروں نے آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز کے زیراہتمام اسپورٹس مارکیٹ ایم اے جناح روڈ پر کشمیر تصویری نمائش کا اہتمام کیا جس میں بھارتی مظالم کی داستان تصویری شکل میں پیش کی گئی۔
نمائش کے افتتاح کا سابق ممبر قومی اسمبلی اور امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی اور کراچی چیمبر کے سابق صدر اور اسمال ٹریڈرز کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید میمن نے کیا۔
تقریب میں ایس پی ٹریفک ساؤتھ محمد شاہد میاں، ڈی ایس پی عمران خان، اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد سمیت دیگر نے شرکت کی۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ 183 دن کے کرفیو کے باوجود آزادی کے لیے کشمیریوں کا عزم اور آزادی کے نعرے ثابت کرتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی اور بھارت کی بربادی آبادی بہت نزدیک ہے۔