سائنسدانوں نے جاسوسی کا توڑ کرنے کیلئے ’’خاموشی کا کڑا‘‘ایجاد کرلیا

Last Updated On 21 February,2020 11:39 am

شکاگو: (روزنامہ دنیا) جاسوسی کا توڑ کرنے کیلئے یونیورسٹی آف شکاگو میں کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کے ماہرین نے ’’خاموشی کا کڑا‘‘ایجاد کر لیا جو 24 عدد الٹراساؤنڈ سپیکروں سے لیس ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آن ہونے پر اس سے الٹراساؤنڈ لہریں خارج ہونے لگتی ہیں جو اسے پہننے والے کے چاروں طرف پھیل جاتی ہیں، یہ لہریں انسان کو تو سنائی نہیں دیتیں لیکن آس پاس موجود مائیکروفونز تک پہنچ کر ان میں ایسا شور پیدا کردیتی ہیں کہ وہ کچھ بھی سننے اور ریکارڈ کرنے کے قابل نہیں رہتے۔

کم از کم آواز کی ریکارڈنگ کی حد تک اس کڑے سے جاسوسی کا مئوثر توڑ کیا جا سکتا ہے۔