(ویب ڈیسک) : ڈی ڈبلیو کے صحافی جورڈن ویلڈن نے انکشاف کیا ہے کہ واٹس ایپ کے انوائٹ ٹو گروپ وایا لنک فیچر گروپس کو سرچ انجنز کے انڈیکس میں شامل کردیتا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ واٹس ایپ گروپس کو صارفین جتنا محفوظ سمجھتے ہیں ویسا بلکل بھی نہیں ہے، واٹس کا انوائٹ ٹو گروپ کا لنک آپ کے گروپ کو گوگل کی سرچ انڈیکس تک پہنچا سکتا ہے جس کے بعد کچھ مزید سرچز کے ذریعے آپ ان گروپس میں مزید معلومات جان سکتے ہیں
واٹس ایپ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر کئی سال سے موجود ہے اور کمپنی کا بھی دعویٰ ہے کہ لوگوں کی بات چیت کو وہ خود بھی نہیں دیکھ سکتی۔مگر واٹس ایپ کے پرائیویٹ گروپس اتنے بھی خفیہ نہیں جتنا آپ تصور کرسکتے ہیں،اس کا کوئی حل ہوگا یا نہیں، اس سے قطع نظر بہتر یہ ہے کہ کسی واٹس ایپ گروپ میں حساس معلومات پوسٹ کرنے سے پہلے کئی بار سوچیں یا نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔