جاپانی سائنسدانوں نے درد محسوس کرنیوالا روبوٹ تیار کر لیا

Last Updated On 25 February,2020 12:36 pm

ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپانی سائنسدانوں نے بچوں کی طرح کا ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو تکلیف کا احساس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اب تک دنیا میں ایسے روبوٹ تیار کئے جا رہے تھے جو انسانوں کیلئے ایسے مشکل کام، کم وقت میں انجام دیتے تھے جن میں خصوصا انسانی جان جانے کا خطرہ ہوتا تھا تاہم یہ تمام روبوٹ تکلیف کے احساس سے عاری تھے، اب جاپانی سائنسدانوں نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو درد محسوس کر سکتا ہے۔

یہ ایجاد اوساکا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے گروپ نے پروفیسر منورو اساڈا کی زیر قیادت کی جن کا کہنا تھا کہ ہم ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جس میں روبوٹ اور انسان ایک ساتھ رہیں گے، جیسا 1982 کی فلم بلیڈ رنر میں دکھایا گیا تھا۔