2022ء کے دوران پہلا پاکستانی خلاء میں بھیجنے کا اعلان

Last Updated On 01 March,2020 11:47 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ 2022ء کے دوران پہلا پاکستانی خلاء میں جائے گا۔

پشاور میں نجی کالج میں تقریب سے فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ جلدی ترقی کرنا چاہتے ہیں توسیاست کے علاوہ سائنسی علم حاصل کرنا ہوگا، آج عظیم درس میں موجود ہوں، جب سائنس کی بات آتی ہے تو لگتا ہے کہ اس حوالے سے پسماندہ ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 2022ء میں پہلا پاکستانی خلاء میں جائیگا، خلاء میں جانے والی کوئی لڑکی بھی ہو سکتی ہے۔ 1962 میں ہم نے خلا کا پروگرام شروع کیا تھا، پاکستان روس کے بعد دوسرا ملک تھا جس نے 1963 میں راکٹ لانچ کیا۔ ہم نے دفاع پر فوکس کیا تو پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنا،

ان کا کہنا تھا کہ پہلے کمان بزرگوں کے پاس تھی اب جوانوں کے پاس ہوگی، چاند کہاں سے اچھا نظرآتا ہے اس سے آگے جانا ہوگا، ہمیں ٹیکنالوجی کو اپنانا ہو گا، منسٹری میں رخ بدلا ہے، اب تک 600فیصد اس کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔ آگے جا کر بجٹ 1300 فیصد رکھیں گے،

27 فروری کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج بھی چائے گرم ہی لگتی ہوگی۔