طویل فاصلے مٹانے والا موبائل فون47 سال کا ہو گیا، صارفين کی تعداد ساڑھے چارارب سے زائد

Last Updated On 03 April,2020 01:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) طویل فاصلوں کو لمحوں ميں سميٹنے والا موبائل فون47 سال کا ہو گیا، ايک اندازے کے مطابق دنيا ميں موبائل استعمال کرنے والے صارفين کي تعداد ساڑھے چار ارب سے زيادہ ہے۔

3 اپریل 1973 کو موٹرولا کمپنی نے پہلا موبائل فون ایجاد کیا جو بغیر کیبل کے کہیں بھی کھڑے ہوکر استعمال کیا جا سکتا تھا۔ سب سے پہلا موبائل فون ساڑھے 3 کلوگرام وزنی تھا جس سے صرف 20 منٹ بات چیت کی سہولت متعارف کی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کو بنانے کے بعد کمپنی کے سائنسدان نے موبائل کی آزمائش کے لیے سب سے پہلے اپنی اہلیہ کو فون کیا تھا۔ آج سے 47 برس قبل اس سے صرف آواز کا تبادلہ ممکن تھا لیکن اب اس میں کاروبار کی سہولت سے لے کر تصاویر اور میلوں دور بیٹھے دوست رشتہ داروں کو دیکھنا بھی ممکن ہوگیا ہے۔

انسانوں کے درمیان آسان رابطے کی ایجاد نے جدت کے کئی روپ لیے اور انسانی زندگیوں کو آسان سے آسان تر بنا دیا۔ وقت کے ساتھ جدید موبائل فون کے جدید ماڈلز آتے گئے جس کی دوڑ میں کئی کمپنیاں میدان میں آگئیں اور صارفین کی تعداد بھی بڑھ گئی۔ ايک اندازے کے مطابق دنيا بھر ميں موبائل استعمال کرنے والے صارفين کي تعداد ساڑھے چارارب سے زيادہ ہے۔