سڑک کنارے فروخت ہونیوالے ماسک سے کورونا وائرس مزید پھیلنے کے خدشات

Last Updated On 03 April,2020 09:01 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں سڑک کنارے ماسک کے اسٹال سج گئے انہیں جو بھی آتا ہے ہاتھ لگا کرواپس رکھ دیتا ہے جس سے کورونا وائرس مزید پھیلنے کے خدشات بڑھنے لگے۔

کورونا کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر ماسک کی خریداری میں جہاں اضافہ ہوا ہے وہیں پشاور میں روڈ کنارے ماسک کی فروخت کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

پشاور میں سڑک کے کنارے فروخت ہونے والے ماسک کی نہ تو پیکنگ اور نہ ہی جراثیم سے بچانے کا کوئی انتظام ہے، جو بھی آتا ہے ہاتھ لگا کر واپس رکھ دیتا ہے جس سے کورونا وائرس مزید پھیلنے کے خدشات بڑھنے لگے، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس جانب بھی توجہ دینی چاہیئے۔

چارسدہ روڈ، رنگ روڈ، جی ٹی روڈ، صدر بازار اور یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کھلے عام روڈ کنارے فروخت ہونے والے ماسک پر چیک اینڈ بیلنس کا بھی کوئی انتظام نہیں۔