حکومتی لاک ڈائون، تھیلیسمیا کے مریضوں کی زندگیاں شدید خطرے سے دوچار

Last Updated On 03 April,2020 09:13 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈائون کے باعث تھیلیسمیا کے مریضوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہو گئے، گوجرانوالہ میں 1200 سے زائد تھیلیسیمیا کے کمسن بچے خون کے عطیات نہ ملنے پر مشکلات سے دوچار ہیں۔

تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا مریضوں کو زندہ رہنے کیلئے خون کی اشد ضرورت ہوتی ہے لیکن لاک ڈائون کے باعث طلبہ اور مخیر حضرات کی جانب سے خون کے عطیات کا سلسلہ رک گیا جس سے کمسن مریض اور ان کے والدین شدید پریشان ہو گئے۔

گوجرانوالہ میں تھیلیسمیا کے مریضوں کو خون فراہم کرنے کیلئے قائم کردہ سنٹر میں خون کی شدید قلت پیدا ہو گئی جس کے باعث 1200 مریض متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

متاثرہ مریضوں کے والدین نے بھی کمسن بچوں کی جان بچانے کیلئے مخیر حضرات سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔
 

Advertisement