لندن: (دنیا نیوز) برطانوی ماہرین نے کورونا وائرس فائیو جی ٹیکنالوجی کی مدد سے پھیلنے کے خدشے کو مسترد کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر پھیلنے والی سازشی نظریات کو سائنس دانوں نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور فائیو جی میں کوئی تعلق نہیں ہے، سائنس دانوں نے کہا ہے کہ فائیو جی اور کووڈ 19 کے درمیان تعلق کے کوئی شواہد نہیں اور یہ معلومات غلط ہیں، برطانوی حکام نے وائرس کو فائیو جی سے منسلک کرنے کو فضول قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ فائیو جی کے کورونا وائرس سے تعلق کی افواہوں کے سبب برطانیہ میں 5 جی کے 2 موبائل ٹاورز کو نذرآتش بھی کر دیا گیا جبکہ عملے کے ساتھ بھی بد سلوکی کی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملک میں موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں نے اس افواہوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔