ہوا اور دھات سے توانائی کشید کرنیوالا روبوٹ تیار کر لیا گیا

Last Updated On 17 April,2020 12:11 pm

نیویارک: (روزنامہ دنیا) روبوٹس کے حوالے سے دلچسپ خبریں آئے روز اخبارات کی زینت بنتی ہیں اور اب تازہ خبر یہ ہے کہ ایک ایسا روبوٹ بنایا گیا ہے جو ہوا یا کسی بھی دھات سے اپنی توانائی کشید کرتا رہتا ہے اور اسے کسی بیٹری کی ضرورت نہیں رہتی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پنسلوانیا یونیورسٹی انجینئرنگ شعبے کے ماہرین نے روبوٹ کی ایک نئی قسم بنائی ہے جسے میٹل ایئرسکیوینجر یا ایم اے ایس کا نام دیا گیا ہے۔ اس تحقیق پر کام کرنیوالے ڈاکٹر جیمز پائیکل کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے اندازے سے دس گنا زائد بجلی بناتا ہے اور اس طرح یہ کئی طرح کی بیٹریوں پر بھاری ہے۔

اس روبوٹ کو استعمال کرتے ہوئے ایک کھلونا گاڑی کو المونئیم کی سطح پر رکھا گیا تو بجلی بنا کر کار کو چلانا شروع کر دیا، ہائیڈروجل المونئیم کی سطح پر رگڑ کھاتی رہی جس سے بجلی بنی اور گاڑی حرکت کرتی رہی۔ ماہرین کے مطابق اس روبوٹ کو مزید کارآمد بنانے کیلئے کام جاری ہے۔