کورونا وائرس کا 100 میٹر دائرے کے اندر 5 سیکنڈ میں پتہ لگائیں، ایران نے ٹیکنالوجی متعارف کرا دی

Last Updated On 16 April,2020 10:18 am

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے 5 سیکنڈ میں 100 میٹر کے دائرے میں موجود کورونا وائرس کا پتا چلانے والی ٹیکنالوجی متعارف کرا دی۔

ایرانی فوج کی تیار کی گئی اس ٹیکنالوجی کے ذریعے لوگوں میں یا مقامات پر موجود کورونا وائرس کا پانچ سیکنڈ میں پتا چلایا جا سکتا ہے، اس طریقے میں ایک آلہ مقناطیسی میدان پیدا کرتا ہے جو اطراف کے مقامات کی اسکریننگ کرتا ہے۔

کورونا وائرس کا پتہ چلانے والے اس آلے کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بھی آپریٹ کیا جا سکتا ہے، ایران کے مختلف ہسپتالوں میں اس ٹیکنالوجی کی جانچ کرلی گئی ہے اور اس کے نتائج 80 فیصد تک درست رہے ہیں۔